صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1094

سجدوں کے اعضا کے بیان اور بالوں اور کپڑوں کے موڑنے اور نماز میں جوڑا باندھنے سے روکنے کے بیان میں

راوی: ابوطاہر , عبداللہ بن وہب , ابن جریج , عبداللہ بن طاؤس , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَی سَبْعٍ وَلَا أَکْفِتَ الشَّعْرَ وَلَا الثِّيَابَ الْجَبْهَةِ وَالْأَنْفِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّکْبَتَيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ

ابوطاہر، عبداللہ بن وہب، ابن جریج، عبداللہ بن طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے سات اعضا پر سجدہ کا حکم دیا گیا ہے اور یہ کہ بالوں اور کپڑوں کو نہ سنواروں(سات اعضاء جن کا ذکر کیا وہ یہ ہیں) پیشانی، ناک، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔

Ibn Abbas reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: I was commanded to prostrate myself on the seven (bones) and forbidden to fold back hair and clothing. (The seven bones are): forehead, nose, hands, knees and feet.

یہ حدیث شیئر کریں