مشرکین کی نابالغ اولاد کا بیان۔
راوی: حبان بن موسی , عبداللہ , شعبہ , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنِا حِبَّانُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِکِينَ فَقَالَ اللَّهُ إِذْ خَلَقَهُمْ أَعْلَمُ بِمَا کَانُوا عَامِلِينَ
حبان بن موسی، عبداللہ ، شعبہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا تو وہ زیادہ جانتا ہے اس بات کو جو وہ کرنے والے ہوں گے۔
Narrated Ibn Abbas:
Allah's Apostle (p.b.u.h) was asked about the children of (Mushrikeen) pagans. The Prophet replied, "Since Allah created them, He knows what sort of deeds they would have done."
________________________________________
