صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1320

مسلمانوں کی اولاد کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ جس کے تین نابالغ بچے مرجائیں تو اس کے لئے دوزخ سے حجاب ہوجاتے ہیں یا یہ فرمایا کہ وہ جنت میں داخل ہوجاتا ہے ۔

راوی: ابوالولید , شعبہ , عدی بن ثابت , براء

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لَهُ مُرْضِعًا فِي الْجَنَّةِ

ابوالولید، شعبہ، عدی بن ثابت، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم وفات پا گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں ان کے لئے ایک دودھ پلانے والی ہے

Narrated Al-Bara':
When Ibrahim (the son of Prophet) expired, Allah's Apostle said, "There is a wet-nurse for him in Paradise."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں