مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1064

صف میں دائیں طرف کھڑا ہونا افضل ہے

راوی:

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُسَوِّی صُفُوْفَنَا اِذَا اُقِیْمَتْ اِلَی الصَّلَاۃِ فَاِذَا اسْتَوَیْنَا کَبَّر۔ (رواہ ابوداؤد)

" اور حضرت نعمان ابن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ " جب ہم لوگ نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفوں کو (زبان یا ہاتھ سے ) برابر فرماتے چنانچہ جب صفیں برابر ہو جاتیں تو آپ تکبیر تحریمہ کہتے ۔" (ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں