صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 769

یہ بات ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔

راوی: معاذبن فضالہ ہشام یحیی ابوسلمہ

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَأُقَرِّبَنَّ صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَکَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْنُتُ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعِشَائِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ بَعْدَ مَا يَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْکُفَّارَ

معاذ بن فضالہ ہشام یحیی ابوسلمہ روایت کرتے ہیں کہ ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں تمہاری نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے قریب کردوں گا چنانچہ ابوہریرہ نماز ظہر اور نماز عشاء اور نماز فجر کی آخری رکعتوں میں سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد قنوت کرتے مومنوں کے حق میں دعائے خیر اور کفار پر لعنت کرتے

یہ حدیث شیئر کریں