صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 618

آدمی کا یہ کہنا کہ ہم نے نماز نہیں پڑھی ۔

راوی: ابو نعیم , شیبانی , یحیی , ابوسلمہ , جابر بن عبداللہ ,

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا کِدْتُ أَنْ أُصَلِّيَ حَتَّی کَادَتْ الشَّمْسُ تَغْرُبُ وَذَلِکَ بَعْدَ مَا أَفْطَرَ الصَّائِمُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ مَا صَلَّيْتُهَا فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی بُطْحَانَ وَأَنَا مَعَهُ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّی يَعْنِي الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی بَعْدَهَا الْمَغْرِبَ

ابو نعیم، شیبانی، یحیی، ابوسلمہ، جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ خندق کے دن عمر بن خطاب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و اللہ میں نے اب تک عصر کی نماز نہیں پڑھی اور آفتاب غروب ہو گیا حضرت عمر کا یہ کہنا اس وقت تھا جب روزہ دار کے افطار کا وقت ہو جاتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا واللہ!میں نے بھی عصر کی نماز نہیں پڑھی پس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بطحان میں اترے اور میں آپ کے ہمراہ تھا آپ نے وضو فرمایا اور آفتاب غروب ہوجانے کے بعد پہلے عصر کی نماز پڑھی اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah: On the day of Al-Khandaq (the trench), 'Umar bin Al-Khattab went to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! By Allah, I could not pray (the 'Asr) till the sun had set." 'Umar told this to the Prophet at the time when a fasting person had done Iftar (taken his meals). The Prophet then went to Buthan and I was with him. He performed ablution and offered the 'Asr prayer after the sun had set and then the Maghrib prayer.

یہ حدیث شیئر کریں