وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی
راوی: محمد بن ابی بکر , مقدمی , فضیل بن سلیمان , موسیٰ بن عقبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ قَالَ رَأَيْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَحَرَّی أَمَاکِنَ مِنْ الطَّرِيقِ فَيُصَلِّي فِيهَا وَيُحَدِّثُ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يُصَلِّي فِيهَا وَأَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي تِلْکَ الْأَمْکِنَةِ وَحَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يُصَلِّي فِي تِلْکَ الْأَمْکِنَةِ وَسَأَلْتُ سَالِمًا فَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا وَافَقَ نَافِعًا فِي الْأَمْکِنَةِ کُلِّهَا إِلَّا أَنَّهُمَا اخْتَلَفَا فِي مَسْجِدٍ بِشَرَفِ الرَّوْحَائِ
محمد بن ابی بکر، مقدمی، فضیل بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبداللہ کو دیکھا کہ وہ راستہ میں کچھ مقامات کی تلاش کرتے تھے، اور وہیں نماز پڑھا کرتے تھے، اور بیان کرتے تھے کہ ان کے باپ وہیں نماز پڑھتے تھے، اور انہوں نے ان مقامات میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، موسیٰ بن عقبہ کہتے کہ مجھ سے نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا کہ وہ انہی مقامات میں نماز پڑھا کرتے تھے، اور میں نے سالم سے پوچھا تو کہا میں جانتا ہوں کہ انہوں نے بھی ان تمام مقامات میں نافع کی موافقت کی، البتہ جو مسجد روحاء کی بلندی پر واقع تھی، اس میں دونوں کا اختلاف تھا۔
Narrated Fudail bin Sulaiman: Musa bin 'Uqba said, "I saw Salim bin 'Abdullah looking for some places on the way and prayed there. He narrated that his father used to pray there, and had seen the Prophet praying at those very places."
Narrated Nafi' on the authority of Ibn 'Umar who said, "I used to pray at those places." Musa the narrator added, "I asked Salim on which he said, 'I agree with Nafi' concerning those places, except the mosque situated at the place called Sharaf Ar-Rawha."
