مسجد میں انگلیوں میں پنجہ ڈالنے وغیرہ کا بیان
راوی: حامد بن عمر , بشر , عاصم , واقد , محمد , ابن عمر , یا ابن عمرو
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ عَنْ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ حَدَّثَنَا وَاقِدٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَوْ ابْنِ عَمْرٍو شَبَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ وَقَالَ عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ أَبِي فَلَمْ أَحْفَظْهُ فَقَوَّمَهُ لِي وَاقِدٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي وَهُوَ يَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو کَيْفَ بِکَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنْ النَّاسِ بِهَذَا
حامد بن عمر، بشر، عاصم، واقد، محمد، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، یا ابن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں میں پنجہ ڈالا۔ اور عاصم بن علی نے کہا کہ ہم سے عاصم بن محمد نے بیان کیا کہ میں نے یہ حدیث اپنے والد سے سنی تھی، (مگریاد نہ رہی) پھر اسی واقد نے اپنے والد سے نقل کرکے میرے لئے درست کر دیا، وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد سے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عبداللہ بن عمرو تمہارا کیا حال ہوگا جب تم خراب لوگوں میں رہ جاؤ گے۔
Narrated Ibn 'Umar or Ibn 'Amr: The Prophet clasped his hands, by interlacing his fingers. Narrated 'Abdullah that Allah's Apostle said, "O 'Abdullah bin 'Amr! What will be your condition when you will be left with the sediments of (worst) people?" (They will be in conflict with each other).
