صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 459

کعبہ اور مسجدوں میں دروازے رکھنا اور ان کا بند کرلینا، امام بخاری کہتے ہیں کہ مجھ سے عبداللہ بن محمد نے کہا وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سفیان نے ابن جریج سے نقل کیا، وہ کہتے ہیں کہ کہ مجھ سے ابن ابی ملیکہ نے کہا کہ اے عبدالملک! اگر تم ابن عباس کی مسجدوں کو دیکھتے ( تو معلوم ہوتا کہ اس میں کس قدر دروازے تھے، اور وہ کس طرح بندکئے جاتے تھے)

راوی: ابوالنعمان و قتیبہ بن سعید , حماد بن زید , ایوب , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ مَکَّةَ فَدَعَا عُثْمَانَ بْنَ طَلْحَةَ فَفَتَحَ الْبَابَ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ثُمَّ أَغْلَقَ الْبَابَ فَلَبِثَ فِيهِ سَاعَةً ثُمَّ خَرَجُوا قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَبَدَرْتُ فَسَأَلْتُ بِلَالًا فَقَالَ صَلَّی فِيهِ فَقُلْتُ فِي أَيٍّ قَالَ بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَذَهَبَ عَلَيَّ أَنْ أَسْأَلَهُ کَمْ صَلَّی

ابوالنعمان و قتیبہ بن سعید، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تشریف لائے، تو عثمان بن طلحہ کو بلایا، انہوں نے دروازہ کھول دیا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، بلال، اسامہ بن زید اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم اندر گئے، اس کے بعد دروازہ بند کر دیا گیا، یہ لوگ اس میں تھوڑی دیر رہے، پھر باہر نکل آئے، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے تیزدستی کی اور بلال سے پوچھا کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اندر نماز پڑھی تھی؟ تو انہوں نے کہا کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر نماز پڑھی تھی، میں نے کہا کس مقام میں؟ انہوں نے کہا دونوں ستونوں کے درمیان میں، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں مجھے یہ بھول گیا کہ میں ان سے پوچھتا کہ انہوں نے کس قدر نماز پڑھی۔

Narrated Nafi: Ibn 'Umar said, "The Prophet arrived at Mecca and sent for 'Uthman bin Talha. He opened the gate of the Ka'ba and the Prophet, Bilal, Usama bin Zaid and 'Uthman bin Talha entered the Ka'ba and then they closed its door (from inside). They stayed there for an hour, and then came out." Ibn 'Umar added, "I quickly went to Bilal and asked him (whether the Prophet had prayed). Bilal replied, 'He prayed in it.' I asked, 'Where?' He replied, 'Between the two pillars.' "Ibn 'Umar added, "I forgot to ask how many Rakat he (the Prophet) had prayed in the Ka'ba."

یہ حدیث شیئر کریں