صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 412

امام کا لوگوں کو نصحیت کرنا کہ وہ اپنی نماز کو مکمل کریں اور قبلہ کا ذکر

راوی: یحیی بن صالح , فلیح بن سلیمان , ہلال بن علی , انس بن مالک

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ صَلَّی بِنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ فِي الصَّلَاةِ وَفِي الرُّکُوعِ إِنِّي لَأَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِي کَمَا أَرَاکُمْ

یحیی بن صالح، فلیح بن سلیمان، ہلال بن علی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اس کے بعد منبر پر چڑھ گئے اور نماز کے رکوع (کی تکمیل) کے بارے میں فرمایا کہ میں یقینا تمہیں پیچھے سے بھی ایسا ہی دیکھتا ہوں، جیسا تمہیں آگے سے دیکھتا ہوں۔

Narrated Anas bin Malik: The Prophet led us in a prayer and then got up on the pulpit and said, "In your prayer and bowing, I certainly see you from my back as I see you (while looking at you.)"

یہ حدیث شیئر کریں