مسند احمد ۔ جلد نہم ۔ حدیث 1445

حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْنَاهُ مِنْ اثْنَيْنِ وَثَلَاثَةٍ حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ ابْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ قَالَ عُمَرُ مَنْ حَاضِرُنَا يَوْمَ الْقَاحَةِ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ أَنَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصِيَامِ الْبِيضِ الْغُرِّ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ

ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ " یوم القاحہ " کے موقع پر تم میں سے کون موجود تھا؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں موجود تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو ایام بیض یعنی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کا روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا ۔

یہ حدیث شیئر کریں