مسند احمد ۔ جلد ہشتم ۔ حدیث 1239

حضرت محمد بن صیفی رضی اللہ عنہ کی حدیث

حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ الْأَنْصَارىِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ فَقَالَ أَصُمْتُمْ يَوْمَكُمْ هَذَا فَقَالَ بَعْضُهُمْ نَعَمْ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَا قَالَ فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ هَذَا وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُؤْذِنُوا أَهْلَ الْعَرُوضِ أَنْ يُتِمُّوا يَوْمَهُمْ ذَلِكَ

حضرت محمد بن صیفی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عاشورہ کے دن ہمارے یہاں تشریف لائے اور فرمایا کیا تم نے آج کا روزہ رکھا ہے ؟ بعض نے اثبات میں جواب دیا اور بعض نے نفی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آج کے بقیہ دن کھائے پیئے بغیر مکمل کرلو اور حکم دیا کہ اہل مدینہ اردگرد کے لوگوں کو بھی اطلاع کردیں کہ اپنا دین کھائے پیئے بغیر مکمل کریں ۔

یہ حدیث شیئر کریں