مسند احمد ۔ جلد ہفتم ۔ حدیث 1062

حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے ایک پڑوسی کی روایت

حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي جَارٌ لِخَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ لِخَدِيجَةَ أَيْ خَدِيجَةُ وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى وَاللَّهِ لَا أَعْبُدُ أَبَدًا قَالَ فَتَقُولُ خَدِيجَةُ خَلِّ اللَّاتَ خَلِّ الْعُزَّى قَالَ كَانَتْ صَنَمَهُمْ الَّتِي كَانُوا يَعْبُدُونَ ثُمَّ يَضْطَجِعُونَ

حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے خدیجہ! واللہ میں لات کی عبادت کبھی نہیں کروں گا، اللہ کی قسم! میں عزی کی عبادت کبھی نہیں کروں گا، حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا آپ عزی وغیرہ کے حوالے سے اپنی قسم پوری کیجئے، راوی کہتے ہیں کہ یہ ان کے بتوں کے نام تھے جن کی مشرکین عبادت کرتے تھے، پھر اپنے بستروں پر لیٹتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں