مسند احمد ۔ جلد ششم ۔ حدیث 1578

حضرت ابوسعید زرقی کی حدیث۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي الْفَيْضِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُرَّةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعَزْلِ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مَا يُقَدَّرُ فِي الرَّحِمِ فَسَيَكُونُ

حضرت ابوسعید زرقی سے مروی ہے کہ قبیلہ اشجع کے ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے متعلق پوچھا اور کہا کہ دراصل میری بیوی ابھی دودھ پلا رہی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس چیز کا رحم میں ہونا مقدر ہوچکا وہ ہو کر رہے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں