مکی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مرویات۔
حضرت صفوان بن امیہ حجمی کی مرویات۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ زَوَّجَنِي أَبِي فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ انْهَسُوا اللَّحْمَ نَهْسًا فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ أَوْ أَشْهَى وَأَمْرَأُ قَالَ سُفْيَانُ الشَّكُّ مِنِّي أَوْ مِنْهُ
عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ حضرت عثمان غنی کے دور خلافت میں میرے والد صاحب نے میری شادی کی اور اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی صحابہ کو بھی دعوت دی ان میں حضرت صفوان بن امیہ بھی تھے جو انتہائی بوڑھے ہوچکے تھے وہ آئے توکہنے لگے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا گوشت کو اونٹوں سے نوچ کر کھایا کرو یہ زیادہ خوشگوار اور زود ہضم ہوتا ہے۔
