حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اشْتَرَى مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعِيرًا فَوَزَنَ لِي ثَمَنَهُ وَأَرْجَحَ لِي قَالَ فَقَالَ لِي هَلْ صَلَّيْتَ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے میرا اونٹ خرید لیا اور آپ نے مجھے وزن کر کے پیسے دیئے اور جھکتا ہوا تولا اور مجھ سے فرمایا کہ کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لیں جا کر دو رکعتیں پڑھو۔
