حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ بَعَثَتْ مَعَهُ بِقِنَاعٍ فِيهِ رُطَبٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَبَضَ قَبْضَةً فَبَعَثَ بِهَا إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ وَذَكَرَهُ إِمَّا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ثُمَّ أَكَلَ أَكْلَ رَجُلٍ يُعْرَفُ أَنَّهُ يَشْتَهِيهِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک تھالی میں کھجوریں رکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک مٹھی بھر کر اپنی زوجہ محترمہ کو بھجوا دیں ، پھر ایک مٹھی بھر کر دوسری زوجہ محترمہ کو بھجوا دیں ، پھر جو باقی بچ گئیں وہ بیٹھ کر اس طرح تناول فرمالیں ، اور اس سے معلوم ہوتا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت ان کی تمنا تھی۔
