مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 2354

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا يُونُسُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَيْفَ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَى رِجْلَيْهِ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي النَّارِ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں کو ان کے چہروں کے بل کیسے اٹھایا جائے گا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو ذات انہیں پاؤں کے بل چلنے پر قادر ہے، وہ انہیں چہروں کے بل چلانے پر بھی قادر ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں