مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 2234

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي الْعُمَرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ يَحْيَى قَالَتْ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَاتَ ابْنٌ لِأَبِي طَلْحَةَ فَصَلَّى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ أَبُو طَلْحَةَ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ كَأَنَّهُمْ عُرْفُ دِيكٍ وَأَشَارَ بِيَدِهِ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا فوت ہوگیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی، حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوئے اور حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑی ہوئیں ، ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ سب مرغ کی کلغی ہوں ۔

یہ حدیث شیئر کریں