مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 1267

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ شَهِدْنَا ابْنَةً لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عَلَى الْقَبْرِ فَرَأَيْتُ عَيْنَيْهِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ هَلْ فِيكُمْ رَجُلٌ لَمْ يُقَارِفْ اللَّيْلَةَ فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ نَعَمْ أَنَا قَالَ فَانْزِلْ قَالَ فَنَزَلَ فِي قَبْرِهَا

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے جنازے میں شریک تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کو جھلملاتے ہوئے دیکھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم میں سے کوئی آدمی ایسا بھی ہے جو رات کو اپنی بیوی کے قریب نہ گیا ہو؟ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا جی ہاں ! میں ہوں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قبر میں تم اترو، چنانچہ وہ قبر میں اترے۔

یہ حدیث شیئر کریں