حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی مرویات
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ بْنِ عُمَرَ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ يُخْبِرُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ قَالَ ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ الْجَزَرِيَّ يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ الزُّهْرِيَّ يُخْبِرُ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ يُخْبِرُ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ مِثْلَ هَذَا الْحَدِيثِ أَوْ نَحْوَهُ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں عید کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر اذان واقامت کے نماز پڑھائی پھر میں عید کے موقع پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر اذان واقامت کے نماز پڑھائی پھر میں عید کے موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ رضی اللہ عنہ نے بغیر اذان واقامت کے نماز پڑھائی پھر میں عید کے موقع پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجودر ہا ہوں آپ رضی اللہ عنہ نے بغیر اذان واقامت کے نماز پڑھائی۔
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔
