مسند احمد ۔ جلد دوم ۔ حدیث 1975

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ زِرٍّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ كَيْفَ تَعْرِفُ هَذَا الْحَرْفَ مَاءٌ غَيْرُ يَاسِنٍ أَمْ آسِنٍ فَقَالَ كُلَّ الْقُرْآنِ قَدْ قَرَأْتَ قَالَ إِنِّي لَأَقْرَأُ الْمُفَصَّلَ أَجْمَعَ فِي رَكْعَةٍ وَاحِدَةٍ فَقَالَ أَهَذَّ الشِّعْرِ لَا أَبَا لَكَ قَدْ عَلِمْتُ قَرَائِنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي كَانَ يَقْرُنُ قَرِينَتَيْنِ قَرِينَتَيْنِ مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ وَكَانَ أَوَّلُ مُفَصَّلِ ابْنِ مَسْعُودٍ الرَّحْمَنُ

زر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ اس آیت کو کس طرح پڑھتے ہیں " من ماء غیر اسن " یاء کے ساتھ یا الف کے ساتھ؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا اس آیت کے علاوہ تم نے سارا قرآن یاد کرلیا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ (آپ اس سے اندازہ لگالیں ) میں ایک رکعت میں مفصلات پڑھ لیتا ہوں ، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا اشعار کی طرح؟ میں ایسی مثالیں بھی جانتا ہوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھی ہیں، جن کا تعلق مفصلات سے تھا، یاد رہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے مصحف میں مفصلات کا آغاز سورت رحمان سے ہوتا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں