مسند احمد ۔ جلد دوم ۔ حدیث 879

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حَدَّثَنَا أَسْوَدُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجُبْنَةٍ فِي غَزَاةٍ فَقَالَ أَيْنَ صُنِعَتْ هَذِهِ فَقَالُوا بِفَارِسَ وَنَحْنُ نُرَى أَنَّهُ يُجْعَلُ فِيهَا مَيْتَةً فَقَالَ اطْعَنُوا فِيهَا بِالسِّكِّينِ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا ذَكَرَهُ شَرِيكٌ مَرَّةً أُخْرَى فَزَادَ فِيهِ فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَهَا بِالْعِصِيِّ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے پنیر آیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا یہ کہاں سے ہو کر آیا ہے، لوگوں نے بتایا فارس سے اور ہمارا خیال ہے کہ اس میں مردار ملایا گیا ہوگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے چھری سے ہلا لو اور بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ۔

یہ حدیث شیئر کریں