مسند احمد ۔ جلد اول ۔ حدیث 1623

حضرت سعد مولی ابی بکر رضی اللہ عنہما کی حدیث

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ يَعْنِي أَبَا دَاوُدَ الطَّيَالِسِيَّ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ قَدَّمْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرًا فَجَعَلُوا يَقْرُنُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقْرُنُوا

حضرت سعد رضی اللہ عنہ جو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ کھجوریں پیش کیں، لوگ ایک ساتھ دو دو تین تین کھجوریں اٹھا اٹھا کر کھانے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس طرح ملا کر نہ کھاؤ، بلکہ ایک ایک کر کے کھاؤ)

یہ حدیث شیئر کریں