حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْوَزَغِ وَسَمَّاهُ فُوَيْسِقًا
حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ نے چھپکلی کو مار دینے کا حکم دیاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام " فویسق " رکھاہے (جوکہ فاسق کی تصغیر ہے)
