مسند احمد ۔ جلد اول ۔ حدیث 570

حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ فَاطِمَةَ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْتَخْدِمُهُ فَقَالَ أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ ذَلِكَ تُسَبِّحِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتُكَبِّرِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ أَحَدُهَا أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خادم کی درخواست لے کر آئیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں اس سے بہتر چیز نہ بتاؤں ؟٣٣ مرتبہ سبحان اللہ،٣٣ مرتبہ اللہ اکبر اور٣٣ مرتبہ الحمدللہ کہہ لیا کرو ، ان میں سے کوئی ایک ٣٤ مرتبہ کہہ لیا کرو ۔

یہ حدیث شیئر کریں