حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے کچھ لوگ مقدمہ لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے یہ مقدمہ لعان کرنے والوں کی اولاد کے بارے میں تھا اس بچے کے باپ کے عصبہ وراثت کا مطالبہ لے کر آئے……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 800
عبدالاعلی بیان کرتے ہیں انہوں نے محمد بن علی کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہوئے سنا ہے جس شخص کی مرد یا عورت جیسی کوئی مخصوص شکل نہ ہو تو کس حوالے سے اس کی وراثت تقسیم ہوگی انہوں نے جواب……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 801
شعبی بیان کرتے ہیں ہیجڑے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی اس کی وراثت اسی حوالے سے تقسیم ہوگی جس طرف سے وہ پیشاب کرتا ہے۔……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 802
عامر سے ایسے بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو پیدا ہوا ہو وہ مذکر یا مونث نہ ہو اس کا وہ عضو بھی نہ ہو جو مذکر کا ہوتا ہے وہ بھی نہ ہو جو مونث کا ہوتا ہے اور اس کی ناف میں سے پیشاب اور پاخانہ نکلتا ہو……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 803
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کلالہ کے بارے میں سوال کیا گیا انہوں نے ارشاد فرمایا میں اس بارے میں اپنی رائے سے جواب دوں گا اگر وہ ٹھیک ہوئی تو اللہ کے فضل سے ہوگی اور اگر میں اس کوئی……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 804
حضرت عقبہ بن عامر جہنی فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو کلالہ کے بارے میں اتنی مشکل پیش آئی جتنی کسی اور مسئلے کے بارے میں پیش نہیں آئی۔……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 805
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کلالہ سے مراد وہ شخص ہے جس کی والد اور اولاد نہ ہو۔……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 806
حضرت سعد کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے یہ آیت تلاوت کی ۔ ایسے شخص کو جس کی وراثت کلالہ کے طور پر یا اس کی بیوی ہو اس کا ایک بھائی یا بہن ہو۔ فرماتے ہیں یہ ماں کے لئے ہی ہے۔……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 807
حضرت عمر بن خطاب کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے ابن دحداحہ کے وارث کو تلاش کیا انہیں اس کا کوئی وارث نہیں ملا تو حضرت عمر نے ابن دحداحہ کی وراثت اس کے ماموؤں کو دے دی۔……
سنن دارمی – جلد دوم – وراثت کا بیان – حدیث 808
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو اللہ اور اس کے رسول اس کے سرپرست ہیں اور جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو اس کے ماموں اس کے وارث ہیں۔……
