حسن بیان کرتے ہیں جو شخص رات کے وقت اللہ کی رضامندی کے حصول کے لئے سورت یسین پڑھے گا اس کی بخشش کردی جائے گی وہ یہ بھی بیان کرتے ہیں مجھے یہ پتا چلا ہے کہ یہ پورے قرآن کے برابر ہے۔……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1240
حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یسین ہے جو شخص اسے پڑھے گا گویا اس نے دس مرتبہ قرآن پڑھا۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1241
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کی رضا کے حصول کے لئے رات کے وقت سورت یسین پڑھے گا اسی رات اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1242
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں مجھے یہ پتا چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دن کے آغاز میں سورت یسین پڑھے گا اس کی اس دن کی تمام ضروریات پوری ہو جائیں گے۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1243
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو شخص سورت یسین پڑھے گا تو دن بھر شام تک ایسے آسانی نصیب ہوگی اور جو شخص رات کے وقت پڑھے گا اسے رات بھر صبح تک آسانی رہے گی۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1244
عبداللہ بن عیسی بیان کرتے ہیں مجھے یہ بتایا گیا ہے جو شخص سورت دخان جمعہ کی رات ایمان اور تصدیق کے ہمراہ پڑھے گا اس کی بخشش کر دی جائےگی۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1245
ابورافع بیان کرتے ہیں جو شخص جمعہ کی رات سورت دخان پڑھے گا اس کی بخشش ہوجائے گی اور حورِ عین سے اس کی شادی ہوگی۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1246
سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں حم سے شروع ہونے والی سورتیں پڑھو کیونکہ ان کا نام دلہن رکھا گیا ہے۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1247
حسن بیان کرتے ہیں جو شخص صبح کے وقت سورت حشر کی تین آیات پڑھ لے گا اگر وہ اس دن فوت بھی ہوجائے تو اسے شہادت کی موت نصیب ہوگی جو شخص شام کو پڑھ لے گا اگر وہ اس رات کو فوت ہوبھی جائے تو اسے شہادت کی موت……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1248
خالد بن معدان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ سوتے وقت سبح سے شروع ہونے والی آیات پڑھا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے کہ ان میں سے ایک آیت ایسی ہے جو ایک ہزار آیتوں کے برابر……
