حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ نے کسی بھی چیز کی وہ اجازت نہیں دی جو اجازت اس نے اپنے نبی کو بلند آواز سے اچھی طرح قرآن پڑھنے کی دی ہے۔……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1320
ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ابوموسی رضی اللہ عنہ کو آل داود کی خوش آوازی میں سے کچھ حصہ عطا کیا گیا ہے۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1321
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ایک شخص کو قرأت کرتے ہوئے سنا تو دریافت کیا یہ کون شخص ہے عرض کی گئی یہ عبداللہ بن قیس ہے۔ آپ نے فرمایا اس شخص……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1322
حضرت براء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اپنی آوازوں کے ذریعے قرآن کو آراستہ کرو۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1323
حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اپنی آوازوں کے ذریعے قرآن کو خوبصورت کرو کیونکہ اچھی آواز کے ذریعے قرآن کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1324
اعمش بیان کرتے ہیں ایک شخص نے حضرت انس کی موجودگی میں قرآن پڑھتے ہوئے اعراب کی غلطی کی تو حضرت انس نے اس بات کو ناپسند کیا۔……
سنن دارمی – جلد دوم – فضائل قرآن کا بیان – حدیث 1325
امام درامی فرماتے ہیں علماء قرآن میں اعراب کی غلطی کو بدعت شمار کرتے ہیں۔……
