کلثوم بن جبر بیان کرتے ہیں۔ ایک شخص نے سعید بن جبیر سے کوئی سوال کیا تو انہوں نے اسے جواب نہیں دیا اس بارے میں ان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا: یہ انہی (بد مذہب) لوگوں میں سے ایک ہے۔……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 402
امام ابوجعفر محمد بن علی ارشاد فرماتے ہیں: بحث کرنے والوں کے ساتھ نہ بیٹھا کرو کیونکہ وہ اللہ کی آیات کے بارے میں (اپنی کم فہم کے مطابق غلط طریقے سے) بحث کرتے ہیں۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 403
حضرت حسن بصری اور ابن سیرین ارشاد فرماتے ہیں بدمذہب لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو اور ان کے ساتھ بحث نہ کرو اور ان کی باتیں نہ سنو۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 404
امام شعبی فرماتے ہیں(خواہش نفس کی پیروی کرنیوالے بد مذہب لوگوں کو) "اصحاب ہواء" اس لئے کہا گیا ہے کہ ان کے نظریات انہیں جہنم میں لے جائیں گے۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 405
ابن میسرہ ارشاد فرماتے ہیں۔ میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جس کے سامنے کوئی امیر اور غریب شخص یکساں اہمیت رکھتے ہوں۔ صرف طاؤس ایسے آدمی تھے ابن میسرہ نے یہ بات قسم اٹھا کر بیان کی۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 406
زہری ارشاد فرماتے ہیں پہلے ہم لوگ علمی باتیں تحریر کرنے کو ناپسند قراردیتے تھے یہاں تک کہ حاکم وقت نے ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کردیا تو پھر ہمیں یہ اچھا نہیں لگا کہ ہم کسی اور شخص کو بھی اس بات سے منع……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 407
ابن عون ارشاد فرماتے ہیں لوگوں نے محمد نامی (محدث) سے ایک شخص کے بارے میں کچھ بات کی جس کے حوالے سے وہ حدیث روایت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا: اگر وہ شخص سیاہ فام ہوتا تو میرے نزدیک اس کی اور میرے بیٹے……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 408
صلت بن راشد بیان کرتے ہیں سلم بن قتیبہ نے طاؤس سے ایک مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے اسے کوئی جواب نہیں دیا۔ ان سے کہا گیا یہ سلم بن قتیبہ ہے تو انہوں نے جواب دیا: یہ تو میرے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رکھ……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 409
حبیب بن صالح بیان کرتے ہیں مجھے خالد بن معدان سے جتنا ڈر لگتا ہے اتنا کسی سے نہیں لگتا۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 410
مغیرہ بیان کرتے ہیں ہم حضرت ابراہیم نخعی سے اتنا ڈرتے تھے جیسے کوئی شخص حاکم سے ڈرتا ہے۔……
