حضرت جریر روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی اچھے کام کا آغاز کرے جس پر اس کے بعد بھی عمل کیا جائے تو اس شخص کو ان سب لوگوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا جو اس پر عمل کریں گے……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 512
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص ہدایت کی طرف بلائے اسے اس کی پیروی کرنیوالوں کے اجر جتنا اجر ملے گا اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 513
حضرت جریر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو صدقہ کرنے کی ترغیب دی لوگوں نے اس بارے میں سستی کا اظہار کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ناراضگی……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 514
حسان بن عطیہ بیان کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن مجھے تم سب سے زیادہ اجر نصیب ہوگا کیونکہ مجھے میرا بھی اجر ملے گا اور ہر اس شخص جتنا بھی اجر ملے جو میری پیروی کرے گا۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 515
حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی معاملے کی طرف دعوت دے خواہ ایک شخص کو دعوت دے تو قیامت کے دن اسے روکا جائے گا اور اس کی پشت کو پکڑ لیا جائے گا پھر……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 516
امام شعبی روایت کرتے ہیں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں چار چیزوں کا ثواب انسان کو مرنے کے بعد بھی ملتا ہے اس کا ایک تہائی مال جبکہ وہ اس سے پہلے اس کے بارے میں اللہ کا فرمانبردار ہو وہ……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 517
اعمش بیان کرتے ہیں ہم نے بڑی کوشش کی کہ ابراہیم نخعی کو ستون کے ساتھ بٹھائیں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 518
ابراہیم نخعی اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ وہ ستون کے ساتھ ٹیک لگائیں۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 519
مغیرہ بیان کرتے ہیں ابراہیم بات کا آغاز نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ جب سوال کیا جاتا پھر اس کا جواب دیتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 520
خیثمہ بیان کرتے ہیں حارث بن قیس جعفی جو حضرت عبداللہ کے شاگردوں میں سے ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے تھے اگر ایک یا دو آدمی ان کے پاس بیٹھتے تو وہ انہیں حدیث سنایا کرتے تھے لیکن جب زیادہ لوگ بیٹھتے……
