حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں ہر چیز کی کوئی آفت ہوتی ہے اور علم کی آفت بھول جانا ہے۔……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 622
اعمش روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا علم کی بردباری اسے بھول جانا ہے اور علم کو ضائع کرنا یہ ہے کہ تم نا اہل شخص کے سامنے اسے بیان کرو۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 623
حضرت حسن فرماتے ہیں علم کی خرابی اسے بھول جانا ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 624
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں حدیث کی تکرار کرتے رہوا ور ایک دوسرے سے ملتے رہو کیونکہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو یہ علم ختم ہوجائے گا۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 625
زہری بیان کرتے ہیں پہلے میں یہ سمجھتا تھا کہ میں نے علم حاصل کرلیا ہے لیکن جب میں حضرت عبیداللہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو مجھے یہ محسوس ہوا جیسے ایک گھاٹی میں تھا۔ اب کھلے میدان میں آ گیا ہوں۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 626
حمید بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عبدالعزیز سے کہا اگر آپ لوگوں کو ایک بات پر اکٹھا کرلیں تو یہ مناسب ہوگا۔ انہوں نے جواب دیا مجھے یہ بھی بات پسند نہیں ہے کہ ان کے درمیان اختلاف ہو حمید بیان کرتے ہیں پھر……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 627
عون بن عبداللہ بیان کرتے ہیں مجھے یہ بات پسند نہیں کہ صحابہ کرام کے درمیان اختلاف نہ ہوتا اس لئے کہ اگر وہ سب لوگ کسی بات پر اکٹھے ہوجاتے اور پھر کوئی شخص اس بات کو ترک کرتا تو اس نے سنت کو ترک کرنا……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 628
طاؤس بیان کرتے ہیں بعض اوقات حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ایک رائے قائم کرتے تھے اور پھر اسے ترک کردیتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 629
مروان بن حکم فرماتے ہیں حضرت عثمان بن عفان نے مجھ سے کہا کہ حضرت عمر نے مجھ سے یہ کہا دادا کی وراثت کے بارے میں میری ایک رائے ہے کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس کی پیروی کریں۔ حضرت عثمان نے کہا اگر ہم آپ……
سنن دارمی – جلد اول – مقدمہ دارمی – حدیث 630
عاصم بیان کرتے ہیں میں نے شعبی کے سامنے فقہ سے متعلق بہت سی احادیث پڑھ کر سنائیں انہوں نے مجھے ان کی اجازت دی۔……
