حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسواک منہ کو صاف کردیتی ہے اور پروردگار کو راضی کردیتی ہے۔……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 682
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تہجد کی نماز کے لئے اٹھتے تو آپ منہ میں مسواک کرلیا کرتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 683
ابوملیح اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو اور خیانت یعنی حرام مال سے صدقہ کو قبول نہیں کرتا۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 684
حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نماز کی کنجی وضو ہے اللہ اکبر کے ذریعے اس کا آغاز ہوتا ہے اور سلام کے ذریعے یہ ختم ہوجاتی ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 685
حضرت سفینہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور ایک صاع کی مقدار میں غسل کرلیا کرتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 686
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مکوک کی مقدار میں پانی کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے اور پانچ مکوک کے ذریعے غسل کرلیا کرتے تھے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 687
ربیع بنت معوذ بن عفراء بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے تو میں اپنے لوٹے کے ذریعے آپ پر پانی بہا دیا کرتی تھی آپ تین، تین مرتبہ ہر عضو کو دھوتے تھے اور وضو کیا……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 688
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص وضو کے آغاز میں اللہ کا نام نہیں لیتا اس کا وضو نہیں ہوتا۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 689
اوس بن اوس بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا آپ نے تین مرتبہ پانی بہایا راوی کہتے ہیں میں نے ان سے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ کس چیز……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 690
حمران بیان کرتے ہیں حضرت عثمان غنی نے وضو کیا تین مرتبہ کلی کی، ناک میں پانی ڈالا اور چہرے کو دھویا تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے ایک مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین مرتبہ دونوں پاؤں دھوئے اور فرمایا میں……
