حضرت حسن بصری فرماتے ہیں ہر مہینے اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران مستحاضہ عورت نماز نہیں پڑھے گی پھر جب وہ مخصوص دن گزرجائیں تو وہ غسل کرے جو ایک دن ظہر کے وقت سے لے کر اگلے دن ظہر کے وقت تک کافی ہوگا……
سنن دارمی
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 802
مسروق کی اہلیہ قمیر بیان کرتی ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ فرمایا وہ ایک دن میں ایک مرتبہ غسل کرے گی۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 803
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مستحاضہ عورت ایک دن دوپہر سے لے کر اگلے دن دوپہر تک کے لئے ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ مروان کہتے ہیں امام اوزاعی بھی اس بات کے قائل ہیں۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 804
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت روزانہ ظہر کی نماز کے وقت غسل کیا کرے گی۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 805
عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ مستحاضہ عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 806
سالم افطس بیان کرتے ہیں سعید بن جبیر سے سوال کیا گیا کیا مستحاضہ عورت کے ساتھ صحبت کی جاسکتی ہے انہوں نے جواب دیا نماز صحبت سے زیادہ اہم ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 807
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 808
یونس بیان کرتے ہیں مستحاضہ عورت کے بارے میں حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 809
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے اگرچہ اس کا خون چٹائی پر ٹپک رہا ہو۔……
سنن دارمی – جلد اول – پاکی کا بیان – حدیث 810
حمید بیان کرتے ہیں بکر بن عبداللہ سے کہا گیا حجاج بن یوسف یہ کہتا ہے کہ مستحاضہ عورت کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرسکتا تو بکر بن عبداللہ مزنی نے جواب دیا نماز زیادہ قابل احترام ہے جب مستحاضہ عورت……
