ثابت رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں ، لوگ یہی کہتے ہیں ۔……
جلد سوم
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 952
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلال رات ہی کواذان دے دیتے ہیں اس لئے جب تک ابن ام مکتوم اذان نہ دے دیں تم کھاتے پیتے رہو۔……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 953
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا (جب تم تین آدمی ہو تو ) تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کرنے لگا کرو ۔……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 954
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص غلہ خریدے تو اس پر قبضہ کرنے سے پہلے اسے آگے فروخت نہ کرے۔……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 955
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کو زعفران یا ورس سے رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع کیا ہے اور ارشاد فرمایا اگر محرم کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے ہی پہن……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 956
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کیا اور دو مرتبہ فرمایا فتنہ یہاں سے ہوگا جہاں……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 957
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے، دباء اور مزفت سے منع کیا ہے اور مشکیزوں میں نبیذ بنانے کی اجازت دی ہے۔……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 958
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی شخص نے شب قدرکے متعلق پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے آخری سات راتوں میں تلاش کیا کرو۔……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 959
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر محرم کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے ہی پہن لے لیکن ٹخنوں سے نیچے کا حصہ کاٹ لے۔……
مسند احمد – جلد سوم – حدیث 960
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دس رکعتیں محفوظ کی ہیں جن پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوام فرماتے تھے ظہر کی نماز سے قبل دو رکعتیں اور اس کے بعد دو……
