حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی تھی کہ ہم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار نہیں کریں گے موت پر بیعت نہیں کی تھی۔……
جلد ششم
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 952
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سینگی لگانے کی اجرت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا ان پیسوں کا چارہ خرید کر اپنے اونٹ کو کھلادو۔……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 953
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا اور تازہ وضو کئے بغیر نماز پڑھ لی۔……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 954
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی ویران بنجر زمین کو آباد کرے وہ اس کی ہوگی اور جتنے جانور اس میں سے کھائیں گے اسے ان سب پر صدقے کا ثواب ملے گا۔……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 955
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ درختوں پر لگی ہوئی کھجوروں کی کٹی ہوئی کھجوروں کے عوض ناپ کر بیچاجائے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 956
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ درختوں پر لگی ہوئی کھجوروں کو کٹی ہوئی کھجوروں کے عوض ناپ کر بیچاجائے۔……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 957
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عیدالفطر کے دن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا انہوں نے بغیر اذان واقامت کے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی۔……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 958
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہی طواف کیا تھا۔……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 959
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا کہ میر ابھائی فوت ہوگیا ہے میں اسے کس طرح کفن دوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے اچھے طریقے……
مسند احمد – جلد ششم – حدیث 960
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی زمین پر چاردیواری کر کے باغ بنالے وہ زمین اسی کی ہوگی۔……
