مسند احمد ۔ جلد دوم ۔ حدیث 1566

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عُثْمَانَ الْجَزَرِيِّ عَنْ مِقْسَمٍ قَالَ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَايَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَرَايَةَ الْأَنْصَارِ مَعَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَكَانَ إِذَا اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّا يَكُونَ تَحْتَ رَايَةِ الْأَنْصَارِ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا مہاجرین کی طرف سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ہوتا تھا اور انصار کی طرف سے حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس، اور جب جنگ زورں پر ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے جھنڈے کے نیچے ہوتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں