مسند احمد ۔ جلد دوم ۔ حدیث 2392

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ عَنْ أَبِي نَهْشَلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَضَلَ النَّاسَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ بِأَرْبَعٍ بِذِكْرِ الْأَسْرَى يَوْمَ بَدْرٍ أَمَرَ بِقَتْلِهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَوْلَا كِتَابٌ مِنْ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ وَبِذِكْرِهِ الْحِجَابَ أَمَرَ نِسَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَحْتَجِبْنَ فَقَالَتْ لَهُ زَيْنَبُ وَإِنَّكَ عَلَيْنَا يَا ابْنَ الْخَطَّابِ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ فِي بُيُوتِنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ وَبِدَعْوَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ اللَّهُمَّ أَيِّدْ الْإِسْلَامَ بِعُمَرَ وَبِرَأْيِهِ فِي أَبِي بَكْرٍ كَانَ أَوَّلَ النَّاسِ بَايَعَهُ

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تمام لوگوں پر چار چیزوں میں فضیلت رکھتے ہیں ۔
(١) غزوہ بدر کے قیدیوں کے بارے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کرنے کا مشورہ دیا تھا ، اللہ نے ان کی موافقت میں یہ آیت نازل فرمائی "لولاکتاب من اللہ"
(٢) حجاب کے بارے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ازواج مطہرات کو پردہ کرنے کامشورہ دیا تھا ، حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمانے لگیں اے ابن خطاب! تم ہم پر حکم چلاتے ہوجبکہ ہمارے گھروں میں وحی نازل ہوتی ہے؟ اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی "اب تم ان سے کوئی چیز مانگو تو پردے کے پیچھے سے مانگو"
(٣) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے حق میں دعا کے بارے کہ اے اللہ! عمر کے ذریعے اسلام کو تقویت عطاء فرما۔
(٤) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی رائے کے اعتبار سے کہ انہوں نے ہی سب سے پہلے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی تھی۔

یہ حدیث شیئر کریں