عبداللہ بن عباس کی مرویات
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ بَابٍ عَنِ الْحَجَّاجِ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ صَائِمًا مُحْرِمًا فَغُشِيَ عَلَيْهِ قَالَ فَلِذَلِكَ كَرِهَ الْحِجَامَةَ لِلصَّائِمِ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ دار ہونے کی حالت میں محرم ہو کر سینگی لگوائی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کی وجہ سے غشی طاری ہوگئی، اسی بناء پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم روزہ دار کے لئے سینگی لگوانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
