مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 1078

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَسٍ قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَيَتِيمٌ كَانَ عِنْدَنَا فِي الْبَيْتِ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً فِي بَيْتِنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَارِهِمْ وَصَلَّتْ أُمُّ سُلَيْمٍ خَلْفَنَا

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے ایک یتیم بچے کے ساتھ " جو ہمارے گھر میں تھا " نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے تھے اور حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ہمارے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔

یہ حدیث شیئر کریں