مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 1606

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَطَوُّعًا قَالَ فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ حَرَامٍ خَلْفَنَا قَالَ ثَابِتٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ وَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْنَا عَلَى بِسَاطٍ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نفلی نماز پڑھائی، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت ام حرام رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بھی ہمارے پیچھے نماز پڑھی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا، یوں ہم نے ایک ہی چادر میں نماز پڑھ لی۔

یہ حدیث شیئر کریں