مسند احمد ۔ جلد پنجم ۔ حدیث 2084

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات

حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ قَالَ أَنَسٌ فَلَمَّا دَفَنَّا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجَعْنَا قَالَتْ فَاطِمَةُ يَا أَنَسُ أَطَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ دَفَنْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التُّرَابِ وَرَجَعْتُمْ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین سے فارغ ہو کر واپس آئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمانے لگیں اے انس! کیا تمہارے دلوں نے اس بات کو گوارا کرلیا کہ تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹی تلے دفن کر دو اور خود واپس آجاؤ۔

یہ حدیث شیئر کریں