حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ يَعْنِي السَّلُولِيَّ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ يَعْنِي ابْنَ زَاذَانَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقِيلُ عِنْدَ أُمِّ سُلَيْمٍ وَكَانَ مِنْ أَكْثَرِ النَّاسِ عَرَقًا فَاتَّخَذَتْ لَهُ نِطَعًا فَكَانَ يَقِيلُ عَلَيْهِ وَخَطَّتْ بَيْنَ رِجْلَيْهِ خَطًّا فَكَانَتْ تُنَشِّفُ الْعَرَقَ فَتَأْخُذُهُ فَقَالَ مَا هَذَا يَا أُمَّ سُلَيْمٍ فَقَالَتْ عَرَقُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَجْعَلُهُ فِي طِيبِي فَدَعَا لَهَا بِدُعَاءٍ حَسَنٍ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یہاں قیلولہ کے لئے تشریف لاتے تھے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ بہت آتا تھا، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چمڑے کا ایک بستر بنوا رکھا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی پر قیلولہ فرماتے تھے، بعد میں وہ اس پسینے کو نچوڑ لیا کرتی تھیں ، ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ ام سلیم! یہ کیا کر رہی ہو؟ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپ کے اس پسینے کو ہم اپنی خوشبو میں شامل کریں گے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعاء دی۔
