مسند احمد ۔ جلد ششم ۔ حدیث 1635

حضرت کعب بن مالک انصاری کی مرویات۔

حَدَّثَنَا حَسَنٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ لَهُ مَالٌ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ فَلَقِيَهُ فَلَزِمَهُ حَتَّى ارْتَفَعَتْ الْأَصْوَاتُ فَمَرَّ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا كَعْبُ فَأَشَارَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ النِّصْفُ فَأَخَذَ نِصْفًا مِمَّا عَلَيْهِ وَتَرَكَ النِّصْفَ

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن ابی حدود پر ان کا کچھ قرض تھا ایک مرتبہ راستے میں ملاقات ہوگئی حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں پکڑ لیا باہمی تکرار کی وجہ سے آوازیں بلند ہوگئیں اسی اثناء میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گذرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کرکے مجھ سے فرمایا کہ اس کانصف قرض معاف کردو چنانچہ انہوں نے نصف چھوڑ کر نصف مال لے لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں