حضرت سلمہ بن محبق کی حدیثیں ۔
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذُوا عَنِّي خُذُوا عَنِّي قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلًا الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ
حضرت سلمہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتہ فرمایا مجھ سے یہ مسئلہ معلوم کرلو اور حاصل کرو اللہ نے بدکاری کا ارتکاب کرنے والی عورتوں کا حکم متعین کر دیا کنوارے کو کنواری کے ساتھ بدکاری کرنے پر سو کوڑے مارے جائیں اور ایک سال کے لئے جلاوطن کردیا جائے اور شادی شدہ کو شادی شدہ کے ساتھ ایساکرنے پر سو کوڑے مارے جائیں گے اور رجم کیا جائے گا۔
