مسند احمد ۔ جلد ششم ۔ حدیث 1787

حضرت رسیم کی حدیثیں ۔

قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ غَسَّانَ التَّيْمِيِّ عَنِ ابْنِ الرَّسِيمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ وَفَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَانَا عَنْ الظُّرُوفِ قَالَ ثُمَّ قَدِمْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا إِنَّ أَرْضَنَا أَرْضٌ وَخِمَةٌ قَالَ فَقَالَ اشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ مَنْ شَاءَ أَوْكَأَ سِقَاءَهُ عَلَى إِثْمٍ

حضرت رسیم کہتے ہیں کہ ہم لوگ وفد کی شکل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں چند مخصوص برتنوں سے منع فرمایا ہم دوبارہ حاضر ہوئے تو عرض کیا کہ ہماری زمین شور ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جس برتن میں چاہو پانی پی سکتے ہو اور جو چاہے وہ گناہ کی چیز پر اپنے مشکیزے کا منہ بند کرلے۔

یہ حدیث شیئر کریں