حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلَامٌ فَأَسْمَاهُ الْقَاسِمَ فَقُلْنَا لَا نُكَنِّيكَ أَبَا الْقَاسِمِ وَلَا نُنْعِمُكَ عَيْنًا فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ أَسْمِ ابْنَكَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کے یہاں لڑکا پیدا ہوا اس نے اس کا نام " قاسم " رکھ دیا ہم نے اس سے کہا کہ ہم تمہاری کنیت ابوالقاسم رکھ کر تمہاری آنکھیں ٹھنڈی نہ کریں گے اس پر وہ شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ساری بات ذکر کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تم اپنے بیٹے کا نام عبدالرحمن رکھ دو۔
