حضرت ابن اکوع کی بقیہ مرویات
وَقَالَ سَلَمَةُ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ بَايَعَهُ تَحْتَ الشَّجَرَةِ ثُمَّ مَرَرْتُ بِهِ بَعْدَ ذَلِكَ وَمَعَهُ قَوْمٌ فَقَالَ بَايِعْ يَا سَلَمَةُ فَقُلْتُ قَدْ فَعَلْتُ قَالَ وَأَيْضًا فَبَايَعْتُهُ الثَّانِيَةَ
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے حدیبیہ کے موقع پر درخت کے نیچے دوسرے لوگوں کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دست حق پرست پر بیعت کی دوبارہ گذرا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سلمہ! بیعت کرو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! میں بیعت کر چکا ہوں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوبارہ سہی، چنانچہ میں نے دوبارہ بیعت کر لی۔
