مسند احمد ۔ جلد ششم ۔ حدیث 2527

حضرت عبیدہ بن عمرو کلابی کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ الْهُذَلِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ الْهِلَالِيُّ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ أَبِي رَبِيعَةُ بِنْتُ عِيَاضٍ الْكِلَابِيَّةُ عَنْ جَدِّهَا عَبِيدَةَ بْنِ عَمْرٍو الْكِلَابِيِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَأَسْبَغَ الطُّهُورَ وَكَانَتْ هِيَ إِذَا تَوَضَّأَتْ أَسْبَغَتْ الطُّهُورَ حَتَّى تَرْفَعَ الْخِمَارَ فَتَمْسَحَ رَأْسَهَا

حضرت عبیدہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے خوب اچھی طرح مکمل وضو کیا، راوی کہتے ہیں کہ میری دادی ربعیہ بھی خوب کامل وضو کرتی تھیں اور دوپٹہ اٹھا کر سر پر مسح کرتی تھیں۔

یہ حدیث شیئر کریں