حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ الْأَخْضَرِ قَالَ قُلْتُ فَالْأَبْيَضِ قَالَ لَا أَدْرِي
شیبانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سناکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سبزمٹکے کی نبیذسے منع فرمایا ہے میں نے ان سے پوچھا سفیدمٹکے کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا مجھے معلوم نہیں ۔
